Live Updates

ایران مہینوں تک امریکی ناکہ بندی کا سامنا کرسکتا ہے، سی آئی اے

ہفتہ 9 مئی 2026 21:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) سی آئی اے نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران مہینوں تک امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کا سامنا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے واقف امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایران مزید چار ماہ تک ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی سے شدید اقتصادی دباؤ برداشت کرسکتا ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکا کا دباؤ محدود ہے کیونکہ ایران جنگ امریکی ووٹروں میں غیر مقبول ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن امریکی تجویز پر تہران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام سمیت مزید متنازعہ مسائل پر بات چیت سے قبل جنگ کا باضابطہ طور پر خاتمہ کر دے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات