Live Updates

یورپ نیٹو کو برقرار رکھنا چاہتا ہی: جرمن چانسلر فریڈرک مرز

ہفتہ 9 مئی 2026 21:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ یورپ نیٹوکو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔اپنے بیان میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ یورپ ایران جنگ پر امریکی صدر سے اختلافات کے باوجود نیٹو اتحاد کو فعال رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

فریڈرک مرز نے کہا کہ ہم واقعی اس اتحاد کو مستقبل کے لیے زندہ رکھنے کے خواہاں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کچھ اختلافات موجود ہیں، سب کو چیلنجز کا سامنا ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران تنازع کے خاتمے اور جوہری ہتھیار دور رکھنا ہے، یہ مقصد امریکا اور یورپ دونوں کا مشترکہ مقصد ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات