Live Updates

ایرانی آئل ٹینکر نشانہ بنے تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب

اتوار 10 مئی 2026 12:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں یا تجارتی جہازوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم خطے میں موجود امریکی مراکز میں سے کسی مرکز کو یا دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے تاکہ اس دوران ایران سے تنازعے کا کوئی حتمی حل تلاش کیا جا سکے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات