قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈزکی منظوری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار
پاکستان آنے والے غیر ملکی خریدار لاکھوں ڈالرز کے سودے کرتے ہیں ،نمائش کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے سبسڈی کا معاملہ بھی التواء کا شکار ہے‘ کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
اتوار 10 مئی 2026 12:15
(جاری ہے)
اجلاس میں شرکاء نے طویل مشاورت کے بعد ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ 42ویں عالمی نمائش کے لئے 6سے 8اکتوبر 2026تاریخوں کا فیصلہ کیا ۔
میاں عتیق الرحمن اور ریاض احمد نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ایسے حالات میں مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کو ریلیف اور مراعات دینے کی بجائے مشکلات اور رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے غیر ملکی خریدار لاکھوں ڈالرز کے سودے کرتے ہیں اور رواں سال تذبذب کی صورتحال کی وجہ سے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان شدید تشویس میں مبتلا ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کیلئے جلد از جلد فنڈز کی منظوری دی جائے تاکہ غیر ملکی خریداروں کیلئے ہوٹل بکنگ اور ان سے رابطے کر کے ہاسپیٹلٹی پیکج کی پیشکش کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان سی18نامور ایکسپورٹرز جولائی میں چین میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں لیکن ان کے لئے بھی تاحال 80/20فارمولے کے تحت سبسڈی کا اجراء نہیں کیا جارہا ہے ۔ نمائش میں شرکت کے لئی1200ڈالر فی سٹال فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ سفری اور فریٹ کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔مزید مطالبہ ہے کہ ترکیہ اور جرمنی میں منعقد ہونے والی نمائشوں کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے تاکہ عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے پیشگی تیاریوں کا آغاز کیا جا سکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 91 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
،1500مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168916.22 پوائنٹس پر بند
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، خریداروں نے سر پکڑ لئے
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
صوبائی صنعت و تجارت پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 135واں بورڈ اجلاس
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 92 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی تیزی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کااضافہ
-
ایس آئی ایف سی کے تحت جنوبی بلوچستان کے نو منتخب ضلع تمپ میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.