معرکہ حق بنیان المرصوصپر مسلم کانفرنس کی ریلی، پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین

کشمیر بنے گا پاکستان ہمارا نظریاتی پیغام ہے، عالمی برادری کشمیری قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، رانا عزیز الحسن

اتوار 10 مئی 2026 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے صدر رانا عزیز الحسن کررہے تھے جبکہ جنرل سیکریٹرچوہدری غلام عباس جمال پی پی سندھ سرکل کے سینئر نائب صدر قاری اسماعیل بانی پاک نیشنل ہیومن رائٹس کونسل سید جاوید حسین شاہ معروف ادیب سکندر مغل سمیت دیگر کشمیری رہنماں اور کارکنان کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے صدر رانا عزیز الحسن نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستانمسلم کانفرنس کا نظریاتی پیغام ہے اور پاکستان عالمِ اسلام کے لیے ایک خداداد ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی اور انشا اللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل 10 مئی کے روز پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کوبنیان المرصوصکے نام سے ایسا مثر جواب دیا جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت، وقار اور دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستان کو عزت و سربلندی عطا فرمائی۔رانا عزیز الحسن نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو برصغیر کے مسلمان محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیری حریت پسند رہنماں اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری رہنماں آسیہ اندرابی، نہیدہ نسرین، شکیلہ بہن اور دیگر حریت پسند خواتین کارکنان کو عمر قید کی سزائیں دینا بھارت کی کھلی دہشت گردی ہے۔ اپنے حق اور آزادی کی آواز بلند کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر سے متعلق منظور شدہ قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرایا جائے اور حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اورمیر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کیا جائے اسی طرح سید علی گیلانی نظر بندی میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی ہے، چاہے وہ جمہوری طریقہ ہو، مذاکرات ہوں یا عملی جدوجہد۔رانا عزیز الحسن نے کہا کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور اس کے قائد صدر عتیق احمد خان کشمیر مسئلے کا مکمل اور پائیدار حل چاہتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے پاکستان آرمی اور حکومتِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔