تریپورہ، بھارتی بی ایس ایف نے 2بنگلہ دیشی شہری فائرنگ کر کے قتل کر دیے

اتوار 10 مئی 2026 20:50

اگر تلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) بھارتی ریاست تریپورہ میں اگر تلہ کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نے دو بنگلہ دیشی فائرنگ کر کے قتل کر دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف نے ان افراد کو بنگلہ دیش سرحد کے علاقے کملہ ساگر میں قتل کیا ۔ بھارتی پولیس نے ان افراد کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جب ان لوگوں کا بی ایس ایف کیساتھ آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے حملہ کردیا اور وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔