Live Updates

ایران مذاکرات میری ذمہ داری ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام

ہمارے تعلقات اچھے ہیں،امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعدگفتگو

پیر 11 مئی 2026 11:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی جواب پر تبادلہ خیال کیا،اس گفتگو کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے ایران کے جواب سمیت دیگر امور پر بھی بات کی۔ٹرمپ نے کہاکہ یہ ایک بہت اچھی کال تھی، ہمارے تعلقات اچھے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق مذاکرات میری ذاتی ذمہ داری ہیں، کسی اور فریق کی نہیں۔انہوں نے اس مختصر گفتگو میں یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں یا پھر فوجی کارروائی کے آپشن کی جانب مائل ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات