بشریٰ بی بی کے گھروالوں کی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے اہم ملاقات

ملاقات سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرہ میں 20منٹ تک جاری رہی

پیر 11 مئی 2026 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی سپرٹینڈنٹ سے ملاقات کروائی گئی۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں بھابھی مہر النسا، بیٹی مبشرہ شیخ اور دو بچے روحی اور یوسف شامل تھے۔ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کی گئی۔ ملاقات سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرہ میں 20منٹ تک جاری رہی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیملی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔