سرینگر،کالے قانون کے تحت 2 کشمیری نوجوان گرفتار

بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں فیصل احمد اور فیصل بٹ کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا

منگل 12 مئی 2026 14:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں سرینگر شہرمیں دو کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں فیصل احمد اور فیصل بٹ کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اس وقت گرفتار کیا جب دونوں شہر کے علاقے بابا ڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔

اپنی ریاستی دہشت گردی اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے استعمال کا جوازپیش کرنے کیلئے ، بھارتی پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 رائونڈز، دو موبائل فونز اور 10پوسٹرز برآمد کرنے کا دعوی بھی کیاہے۔