سرینگر،سڑک حادثات میں بھارتی سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل ہلاک، 3فوجی زخمی

منگل 12 مئی 2026 16:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں دو الگ الگ حادثات میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک اوربھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کا ہیڈ کانسٹیبل جی ڈی سرینو بممگانی گزشتہ شام کو سرینگر کے نیو بائی پاس پر پکس آٹوموبائلز کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل کی ٹکرسے شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ادھر مغل روڈ پر پیر کی گلی کے علاقے میں ایک اورسڑک حادثے میں 20راشٹریہ رائفلز کے 3 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ رپورٹس کے مطابق فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قابض حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔