پی ٹی ایف، پلے ٹینس کورس کا اختتام جمعرات کو ہوگا

منگل 12 مئی 2026 21:53

پی ٹی ایف، پلے ٹینس کورس کا اختتام جمعرات کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پلے ٹینس کورس کا اختتام کل (جمعرات) کو ہوگا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری یہ کورس پی ٹی ایف کوچ ایجوکیشن پروگرام کا حصہ ہے جس میں ملک بھر سے 24 شرکاء حصہ لے رہے ہیں، جنہیں ٹینس کے فروغ اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ آفیسر جوناتھن اسٹبز اس کورس کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے امید ظاہر کی کہ یہ کورس پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔