بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دیدی

منگل 12 مئی 2026 22:23

بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دیدی
پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی، 268رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا،قومی ٹیم 163 رنز بناکو آئوٹ ہوگئی۔میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔

بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔268رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا،قومی ٹیم 163 رنز بناکو آئوٹ ہوگئی، بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر آٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جب کہ نعمان علی چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔