جونیئرہاکی کھلاڑیوں کیلے اینٹی ڈوپنگ آگاہی لیکچر کا انعقاد

منگل 12 مئی 2026 21:53

جونیئرہاکی کھلاڑیوں کیلے اینٹی ڈوپنگ آگاہی لیکچر کا انعقاد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری انڈر 18 ٹریننگ کیمپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ (واڈا) کے قوانین سے متعلق ایک اہم آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ جاپان میں شیڈول انڈر 18 ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واڈا کے سی ای او ڈاکٹر سہیل سلیم نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے نقصانات اور عالمی سطح پر واڈاکے وضع کردہ قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیکچر کے دوران کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ڈوپنگ ٹیسٹ کے طریقہ کار کیا ہوتے ہیں اور نادانستہ طور پر ممنوعہ اجزا والی ادویات کے استعمال سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔