صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات،تجارتی امور پر تبادلہ خیال

منگل 12 مئی 2026 21:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر سے پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے وفد نےملاقات کی ۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد اقبال اور سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد بھی موجود تھے۔سیالکوٹ چیمبر کادورہ کرنے والے وفد میں وقار اللہ، ڈائریکٹر تجارت اور سرمایہ کاری برطانیہ و پاکستان اور زیڈ اے این ایس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدیل خان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پہلے سے طے کیے گئے ایکشن پوائنٹس کے بارے میں حتمی بات چیت پر زور دیا گیا اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی کاروباروں کے لیے برطانیہ میں پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے آئندہ اقدامات، تجارتی وفود کے تبادلے، پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے یوکے کی مارکیٹ تک رسائی، کارپوریٹ ایڈوائزری سروسز کی فراہمی اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ساتھ مستقبل میں تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔