کراچی،ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3پولیس افسران معطل

منگل 12 مئی 2026 22:55

کراچی،ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے پر 3پولیس افسران معطل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو پرٹوکول دینے کے معاملے پر 3 پولیس افسران کو معطل کردیاگیا۔ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اور آئی او سعید احمد کو معطل کردیاگیا ، ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال بھی معطل کردیے گئے، واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساتھ کے سپرد کردی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ملزمہ کو آج ہی عدالت میں بغیر ہتھکڑیاں لگائے پیش کیا گیا، پولیس اہلکار راستہ دکھاتا رہا، ملزمہ انمول عرف پنکی وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لیتی رہی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا کہ ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں، انہوں نے ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔