فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجی حملوں میں اضافہ، یونیسف
یو این
منگل 12 مئی 2026
23:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مئی 2026ء) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور آباد کاروں کے حملوں میں بچوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کارروائیوں میں بچوں کو آتشیں و تیز دھار اسلحہ اور مرچوں کے سپرے سے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ
کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے بتایا ہے کہ بچوں پر حملے پہلے سے زیادہ منظم اور مربوط ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بچوں کو گولیاں ماری گئیں، انہیں چاقوؤں کے وار کا نشانہ بنایا گیا، مارا پیٹا گیا اور ان پر مرچوں کا سپرے چھڑکا گیا۔ جنوری 2025 سے اب تک تقریباً 70 بچے ہلاک اور 850 زخمی ہو چکے ہیں جن میں بیشتر کو براہ راست گولیاں لگیں۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ایسے وقت ہو رہا ہے جب آبادکاروں کے حملے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مارچ 2026 میں گزشتہ 20 برسوں کے مقابلے میں سب سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہری آبادی کاروں کے حملوں میں زخمی ہوئے۔
بچوں کے لیے خوف کا سفر
جیمز ایلڈر نے مغربی کنارے کے اپنے حالیہ دورے کے بعد ایک آٹھ سالہ فلسطینی بچے کا ذکر کیا جسے آبادکاروں کے حملے میں لکڑی کے ڈنڈوں سے بری طرح مارا پیٹا گیا جس کے نتیجے میں اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
تشدد کے دوران اس کی والدہ نے اپنے چار ماہ کے ایک شیر خوار بچے کو بچانے کے لیے اسے اپنے بازوؤں سے ڈھانپ لیا اور حملہ آوروں کی جانب سے ڈنڈوں کے وار سے اس کے دونوں بازو ٹوٹ گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں سکولوں کی مسماری اور طلبہ کو گرفتار، زخمی اور ہلاک کرنے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔ سکولوں کو بچوں کے لیے تحفظ اور استحکام کی جگہ ہونا چاہیے جو اب خوف کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دورے میں انہیں سکول جانے والے بچوں کو ممکنہ حملوں سے بچانے کے لیے ان کے ساتھ چلنا پڑا۔ یہ بچے سیدھا نہیں چلتے بلکہ ہر لمحہ پیچھے مڑ کر دیکھتے رہتے ہیں کہ کہیں کوئی ان پر حملہ نہ کر دے۔ اس طرح اب سکول جانے کا سفر خوف کے سائے میں طے ہوتا ہے۔
حراستیں اور عدم تحفظ
جیمز ایلڈر نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بچوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت 347 فلسطینی بچے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی حراست میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ آٹھ برس میں سب سے زیادہ ہے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ ان میں نصف سے زیادہ، یعنی 180 بچے انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں جہاں انہیں قانونی تحفظات میسر نہیں، وکلا تک رسائی حاصل نہیں اور نہ ہی انہیں اپنی حراست کو عدالت میں چیلنج کرنے کا موثر حق حاصل ہے۔
شدید جسمانی معذوری
جیمز ایلڈر نے بتایا کہ غزہ میں اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اقوام متحدہ نے کم از کم 229 بچوں کی ہلاکت اور 260 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ ڈاکٹر وان ڈی ورٹ نے بتایا ہے کہ غزہ میں تقریباً 10 ہزار بچے شدید جسمانی معذوری کا شکار ہیں جو ان کی پوری زندگی پر اثر انداز ہو گی۔
اکتوبر 2023 سے اب تک علاقے میں زخمی ہونے والے تقریباً ایک لاکھ 72 ہزار افراد میں سے 43 ہزار ایسے ہیں جنہیں انتہائی سنگین نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جن میں ہاتھ پاؤں، ریڑھ کی ہڈی یا دماغ متاثر ہوا۔
اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد بھی تقریباً 2,500 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔مصنوعی اعضا کی قلت
ڈاکٹر
ورٹ نے کہا ہے کہ 2,277 زخمیوں کی جان بچانے کے لیے ان کے اعضا کاٹنا پڑے، تاہم ان میں 25 فیصد سے بھی کم کو مستقل مصنوعی اعضا فراہم کیے جا سکے ہیں کیونکہ غزہ میں ان کی شدید قلت ہے۔وہیل چیئر اور مصنوعی اعضا سمیت بحالی صحت سے متعلق سامان کی 18 کھیپیں غزہ میں داخلے کے لیے اجازت کی منتظر ہیں۔ علاقے میں 50 ہزار سے زیادہ ایسے زخمی موجود ہیں جنہیں طویل المدتی طور پر بحالی صحت کی ضرورت ہے، مگر پورے علاقے میں بحالی کا کوئی مرکز فعال نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے منشیات نیٹ ورک کیسے بنایا، ساری تفصیلات سامنے آگئیں
-
فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجی حملوں میں اضافہ، یونیسف
-
منشیات کے مقدمات میں انمول عرف پنکی کا نام کئی مرتبہ سامنے آیا لیکن پولیس نے گرفتاری کی کوشش نہیں کی
-
پنجاب پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے کی رشوت کے بدلے انمول عرف پنکی کو چھوڑنے کا انکشاف
-
سوڈان خانہ جنگی: ڈرون حملے بیشتر شہری ہلاکتوں کی وجہ، وولکر ترک
-
ہنٹا وائرس: متاثرہ کروز شپ میں نو مریضوں کی تصدیق
-
تحفظ جنگلات پر یو این فورم کا نیو یارک میں اجلاس شروع
-
نیروبی: نئے یو این دفتر کا سنگ بنیاد، افریقہ بنے گا عالمی تعاون کا مرکز
-
ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کا انخلاء مکمل، ڈبلیو ایچ او
-
14 سال کی عمر میں گھرسے ماڈل بننے کیلئے نکلی، منشیات فروش وکیل سے شادی کی
-
جعلی حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عمران خان کو تنہا رکھنے میں مصروف ہے
-
عدالت نے 9مئی واقعات کیس میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 74 ملزمان بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.