وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3سالوں میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو 3 مرلہ پلاٹ اور گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا اعلان

مزدوروں کو ایک پیسہ لیے بغیر بالکل مفت گھر دے رہے ہیں، محنت کشو اللہ کے دوستو! آپ سب کو مبارک ہو، امیر ہو یا غریب، اپنا گھر بنتے ہی بچوں کے سر پر سایہ آجاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 مئی 2026 20:33

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3سالوں میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو 3 مرلہ پلاٹ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 13 مئی 2026ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 3سال میں 5ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دینے کا اعلان کیا۔3مرلے کے پلاٹ اورگھر بنانے کیلئے قرض بھی ملے گا۔ محنت کشو، اللہ کے دوستو! آپ سب کو مبارک ہو، آپ کو اپنا گھر، اپنی چھت اور اپنا ذاتی مقام مبارک ہو۔خوشی ہے کہ اللہ نے آپ کو اپنی چھت دی، اب مالک مکان کے آنے کی فکر نہیں ہوگی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے محنت کشوں کو 720 مفت فلیٹس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں گھر کا خرچ مشکل سے پورا ہوتا ہے، مکان کیلئے پیسے نہیں بچتے۔انہوں نے کہا کہ امیر ہو یا غریب، اپنا گھر بنتے ہی بچوں کے سر پر سایہ آ جاتا ہے اور انسان کی محنت کامیاب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فی فلیٹ کو بنانے میں 35لاکھ روپے خرچہ آیالیکن مزدورسے ایک پیسہ نہیں لیا،بالکل مفت دے رہے ہیں،دو بیڈ رومز،لاؤنج،واش روم پر مشتمل بہت خوبصورت فلیٹس بنائے ہیں۔

40 سال پہلے محمد نواز شریف نے جو پودا محکمہ لیبر میں لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن گیا ہے۔ محمد نواز شریف 720 خاندانوں کو گھروں کی چابیاں ملنے پر بے حد خوش ہیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 40 ہزار تنخواہ والا محنت کش گھر کا کرایہ دے یا بچوں کے دیگر اخراجات پورے کرے؟- مزدوروں کو ایک پیسہ لیے بغیر بالکل مفت گھر دے رہے ہیں،اللہ آپ کو خوشیوں سے رہنا نصیب کرے۔

آج 720 خاندانوں کو گھر دیے، ٹیکسلا میں بھی 500 گھر تیار ہیں۔ اگلے تین سال میں 5 ہزار سے زائد محنت کشوں کو گھر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو تین تین مرلے کے پلاٹس اور گھر بنانے کیلئے آسان قرض بھی دیں گے۔ بے حد خوشی ہے کہ 'اپنی چھت اپنا گھر' سکیم کے تحت صرف سوا سال میں ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک سال میں ایک لاکھ گھر بننا شاید پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے۔

دربدر کی ٹھوکریں کھانے والی ایک لاکھ فیملیز اپنی چھت اپنا گھر کے تحت اپنے گھروں میں شفٹ ہو چکی ہیں۔ 65 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں، اگلے ساڑھے تین سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کریں گے۔ سُتھرا پنجاب' کی طرح 'اپنی چھت اپنا گھر' اسکیم کو بھی دنیا میں کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔ جن کے پاس زمین نہیں، انہیں زمین بھی دیں گے اور گھر بنانے کیلئے قرض بھی۔

انہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کی لاگت سے 15 لاکھ محنت کشوں کو 'راشن کارڈ' جاری کر دئیے ہیں۔راشن کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ میری ہدایت ہے کہ کنسٹرکشن سائٹس پر مزدوروں کی جان اور سلامتی کیلئے سیفٹی گیئر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی ہی اس لیے ہیں کہ اپنے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔ دعا کریں اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ہر غریب کے گھر خدمت کے لئے پہنچوں اور ہر کسی کے کام آ سکوں۔