ہارون اختر سے سی ای او ملت ٹریکٹرز کی ملاقات، آئندہ وفاقی بجٹ، آٹو ،ٹریکٹر پالیسی اور مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
جمعرات 14 مئی 2026 19:58
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق مقامی صنعت کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ ٹریکٹر پالیسی کو کسان دوست اور صنعت دوست بنیادوں پر تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا مقصد زرعی شعبے کی معاونت کے ساتھ ساتھ ملکی صنعتی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو پالیسی میں مقامی پیداوار، سرمایہ کاری اور پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں تکنیکی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام اور طویل المدتی قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور برآمدات کو نمایاں فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ متوازن اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے صنعتی اور زرعی دونوں شعبوں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق جبکہ پانچ زخمی
-
پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی
-
آئی 12 سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 97 فیصد کام مکمل ہے،الاٹیز کو قبضہ آئندہ 8 سے 10 ہفتوں میں دے دیا جائے گا، طلال چوہدری
-
فیصل آباد،2 ڈاکو ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
-
بورے والا، قتل میں ملوث جعلی پیر اوراس کا بیٹا گرفتار
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن 24مئی کو منایا جائے گا
-
نوابشاہ، مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق
-
پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ
-
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 1 ارب کی کرپشن کا انکشاف، مقدمہ درج، 10 افسران گرفتار
-
پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کر دیا
-
اس ماہ شاہراہِ بھٹو کو مکمل طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،یہ شاہراہ ایم نائن سے منسلک ہوگی،شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.