میر محمد صادق عمرانی کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سیکیورٹی فورسسز کے آپریشن کے دوران جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 14 مئی 2026 19:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیرآبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سیکیورٹی فورسسز کے آپریشن کے دوران جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے افسران اپنے سپاہیوں کے ہمراہ کئی عشروں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اوّل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس جنگ میں اب تک ہزاروں فوجی جوانوں نے ملکی دفاع اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ میجر توصیف احمد بھٹی سمیت دیگر چار جوانوں نے قیام امن اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے خود کو قربان کرکے وہ شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنی بیرونی آقاؤں کی ایماء پر صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں کھبی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ سیکورٹی فورسسز اور دیگر شہداء کی عظیم قربانیوں سے انشاء اللہ جلد وطن عزیز میں ترقی، خوشحالی اور امن و امان کا روشن سورج طلوع ہوگا۔