سابق شوہر منشیات چھپانے کے لیے وکلاء کے دفاتر اور چیمبرز کا استعمال کرتا تھا
سابق شوہر کے وکلاء بھائیوں کے چیمبرز کو منشیات چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، انمول پنکی کا انکشاف
محمد علی
جمعرات 14 مئی 2026
20:55
(جاری ہے)
جبکہ سابق شوہر منشیات چھپانے کے لیے وکلاء کے دفاتر اور چیمبرز کا استعمال کرتا تھا ۔ سابق شوہر رانا ناصر کے وکلاء بھائیوں کے چیمبرز کو منشیات چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
رانا ناصر کے دونوں بھائی رانا منصور اور رانا شہزور وکیل ہیں اور کراچی میں منشیات کے بڑے ڈیلر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منشیات کی بدنام زمانہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف جاری تفتیش میں مزید ایسے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے سکیورٹی اداروں کو بھی دنگ کر دیا، ملزمہ کا نیٹ ورک کسی عام گروہ کے بجائے ایک جدید سکیورٹی ایجنسی کی طرز پر کام کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکی نیٹ ورک کے کارندے ایسے موبائل فونز استعمال کرتے تھے جن میں کوئی سم کارڈ نہیں ہوتا تھا تاکہ کال ٹریس نہ ہو سکے، تمام تر رابطے وائی فائی کے ذریعے ایپس پر کیے جاتے تھے تاکہ لوکیشن اور کال ریکارڈ کا خطرہ صفر رہے، ملزمہ اس پولیس افسر کا تمام ذاتی ڈیٹا اور نجی معلومات نکال لیتی تھی جو اس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کرتا، وہ افسران کو ان کی نجی زندگی کی معلومات بھیج کر انہیں شرمندہ کرنے یا دباؤ میں لانے کی ماہر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ رائیڈر اور خریدار ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، رائیڈر کا رابطہ صرف انمول سے ہوتا تھا، رائیڈر منشیات کسی ویران جگہ چھپا کر اس کی تصویر اور لائیو لوکیشن انمول کو بھیجتا، جو آگے خریدار کو فراہم کر دی جاتی تھیں، منشیات کی وصولی کے وقت موقع پر کوئی بھی موجود نہیں ہوتا تھا، جس سے گرفتاری کا امکان ختم ہو جاتا تھا، اگر کوئی کارندہ پولیس کے ہتھے چڑھ جاتا تو نیٹ ورک اس سے مکمل ناتا توڑ لیتا تھا، پکڑے گئے شخص کو کبھی دوبارہ نیٹ ورک کا حصہ نہیں بنایا جاتا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کے لیے نیٹ ورک کی اگلی کڑی تک پہنچنا ناممکن ہو جاتا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سابق شوہر منشیات چھپانے کے لیے وکلاء کے دفاتر اور چیمبرز کا استعمال کرتا تھا
-
اسلام آباد کے پرانے دیہات کی تاحال جاری مسماری کس حد تک بجا
-
انمول پنکی کے 3 قریبی ساتھیوں اور نیٹ ورک کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 415 روپے تک پہنچانے کے باوجود وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں
-
انمول پنکی سے اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مبینہ رابطوں کا انکشاف
-
خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف منفی بیانیہ بنانے کیلئے بعض کالے چینلز لانچ کیے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا شفافیت یقینی بنانے کیلئے کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ
-
ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ
-
800 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، سرداراویس احمد خان لغاری کی جرمن سفیر انا لیپل سے ملاقات
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.