خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف منفی بیانیہ بنانے کیلئے بعض کالے چینلز لانچ کیے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق ان چینلز پر تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ان چینلز کا مقصد کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگا کرعوام کو گمراہ کرنا ہے، دوسری جانب 5300 ارب روپے کی کرپشن پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 14 مئی 2026
19:43
(جاری ہے)
اس کے علاوہ مزید 47 افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر 150 سے زائد کیسز مختلف مراحل میں ہیں اور احتساب کا عمل مسلسل جاری ہے۔ حکومت چونکہ گراس روٹ لیول سے آنے والے لوگوں پر مشتمل ہے، اس لیے نظام میں موجود خرابیوں اور کرپشن کے تمام راستوں کا بخوبی علم ہے۔
خیبرپختونخوا میں پہلے بھی حکومت کا حصہ رہنے والے سینئر افراد کی مشاورت سے کرپشن کے مختلف ذرائع کی نشاندہی کی گئی اور الحمدللہ ان میں سے بیشتر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ماضی میں بعض عناصر اپنے اصل فرائض کے بجائے حکومتی معاملات میں مداخلت کرتے تھے۔ افسران پر دباؤ ڈالا جاتا تھا، دھمکیاں دی جاتی تھیں اور پوسٹنگ و ٹرانسفر سے متعلق معلومات پہلے ہی لیک ہو جاتی تھیں تاکہ ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔ اب اس نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب پوسٹنگ اور ٹرانسفر مکمل طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے تحت شفاف انداز میں ہو رہی ہیں۔ تعینات ہونے والے افسران کو بھی پہلے سے معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کہاں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہی شفافیت نظام کو بہتر بنانے اور غیر ضروری مداخلت کے خاتمے کا سبب بن رہی ہے۔ حکومت کے خلاف منفی بیانیہ بنانے کیلئے بعض کالے چینلز لانچ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان چینلز پر تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جن کا مقصد صوبائی حکومت پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگانا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کالے چینلز کون سے ہیں۔ اسی طرح تقریباً 150 صحافیوں سے فارم ہاؤسز پر ملاقاتیں کی گئیں، جہاں انہیں مالی فوائد دے کر حکومت کے خلاف بیانیہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔ روزانہ کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں، لیکن جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کسی کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہوتا۔ دوسری جانب 5300 ارب روپے کی کرپشن ایسی ہے جس کی نشاندہی آئی ایم ایف رپورٹ میں کی گئی، اور یہ کرپشن وفاقی حکومت کے نمائندوں سے منسلک ہے، مگر اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ جبکہ یہاں اگر کوئی ایک بھی مستند ثبوت لے آئے تو فوری کارروائی کی جائے گی۔ کرپشن کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ چاہے کوئی ایم پی اے ہو، ایم این اے، سینیٹر، پارٹی عہدیدار، بیوروکریٹ، دوست یا رشتہ دار، ہر شخص قانون کے سامنے برابر ہوگا۔ اسی طرح بیوروکریسی کو ڈرانے یا دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کی سہولت کیلئے جلد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی نمبرز جاری کیے جائیں گے تاکہ جس کسی کے پاس بھی کرپشن کے مستند ثبوت ہوں، وہ براہِ راست رابطہ کر سکے۔ حکومت خود کارروائی کرے گی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کیلئے کھولے جائیں گے۔ اگر کوئی شخص دور دراز علاقے سے تعلق رکھتا ہو اور خود نہ آ سکتا ہو تو اس کے آنے جانے کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔ ضرورت پڑنے پر گاڑی بھی بھیجی جائے گی، لیکن شرط صرف یہ ہے کہ کرپشن کے مستند ثبوت فراہم کیے جائیں۔ یہ چیئرمین عمران خان کا وژن ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسی لیے جس کسی کے پاس بھی کرپشن کے مستند ثبوت ہوں، وہ ہم تک پہنچائے۔ حکومت نہ صرف آنے جانے کے اخراجات برداشت کرے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر گاڑی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا جائے گا، تاکہ صوبے میں شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سابق شوہر منشیات چھپانے کے لیے وکلاء کے دفاتر اور چیمبرز کا استعمال کرتا تھا
-
اسلام آباد کے پرانے دیہات کی تاحال جاری مسماری کس حد تک بجا
-
انمول پنکی کے 3 قریبی ساتھیوں اور نیٹ ورک کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 415 روپے تک پہنچانے کے باوجود وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں
-
انمول پنکی سے اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مبینہ رابطوں کا انکشاف
-
خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف منفی بیانیہ بنانے کیلئے بعض کالے چینلز لانچ کیے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا شفافیت یقینی بنانے کیلئے کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ
-
ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ
-
800 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، سرداراویس احمد خان لغاری کی جرمن سفیر انا لیپل سے ملاقات
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.