بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 مئی 2026 10:52

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2026ء ) بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سلہٹ ٹیسٹ میں بابر اعظم فٹ ہو کر میچ کھیلیں گے۔ بابر اعظم ، امام الحق کی جگہ ٹیم میں آئیں گے۔ امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میں 45 اور 2 رنز بنائے تھے۔ 
ان کے علاوہ شاہین آفریدی کو بھی ڈراپ کرنے کی تجویز ہے، ان کی جگہ خرم شہزاد لیں گے۔

(جاری ہے)

 
ٹیم ذرائع کے مطابق اذان اویس اور کپتان شان مسعود اننگز اوپن کریں گے۔ عبداللہ فضل ون ڈاؤن اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کو ایک اور لائف لائن ملے گی۔ 
سلہٹ میں اگلے ایک ہفتے بارش ہے، اس لیے حتمی الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔