فاروق عبداللہ کی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت

کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،بیان

ہفتہ 16 مئی 2026 15:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2026ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کر دی۔ایک بیان میں فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بیانات خوش آئند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق بھارتی آرمی چیف اور سیکریٹری جنرل آر ایس ایس نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔دوسری جانب سابق پاکستانی سرکاری افسر نے کہا تھا کہ یہ خبریں بالکل غلط اور بھارت کی طرف سے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔