گلشن معمار میں پانی کا بحران ، مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ،سیف الدین ایڈوکیٹ
عوام کا احتجاج صرف پانی کے مسئلے کے خلاف نہیں بلکہ سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن اور کراچی دشمن پالیسیوں کے خلاف بھی ہے، عوام پانی سے محروم ہیں لیکن ٹینکر مافیا پورے شہر پر راج کر رہا ہے،قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی کا گلشن معمار میں مظاہرے سے خطاب
ہفتہ 16 مئی 2026 21:00
(جاری ہے)
افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک طرف عوام پانی سے محروم ہیں ، دوسری طرف ٹینکرمافیا پورے شہر پر راج کر رہا ہے۔
جو لوگ غیر قانونی طریقے سے پانی بیچتے ہیں، انہیں حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ جو لوگ بجلی اور پانی چوری کرتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی، جبکہ ایمانداری سے بل ادا کرنے والوں کو ہی سزا دی جاتی ہے۔مظاہرے سے سیکریٹری ضلع گڈاپ ابو الخیر ملک، ضلعی صدر پبلک ایڈ کمیٹی ابوالضیا ء پرویزودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرے میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں نے بھی شرکت کی ،مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پرتحریر تھا کہ معمار انتظامیہ کہانی نہیں پانی دو،معمار کو آبادی کے حساب سے پانی دو، انتظامیہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے واجبات کیوں جمع نہیں کروارہی معمار کو پانی ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں دو۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ گلشن معمار کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خواتین ، بچے ، بزرگ سخت پریشان اور اذیت میں مبتلا ہیں لیکن سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ پانی کا مسئلہ صرف گلشن معمار میں نہیں بلکہ آدھے سے زیادہ شہر پانی سے محروم ہے ،، عوام گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹوٹی سڑکوں، کچرے کے ڈھیروں، سیوریج کے مسائل اور ٹرانسپورٹ کے بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، خصوصاً سندھ میں، ایسا نظام مسلط ہے جہاں اقتدار پر قابض حکمران کراچی کو اس کے شہریوں کا شہر نہیں سمجھتے اور کراچی کے عوام کومحض ووٹ اور ٹیکس دینے والی مشین سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک کراچی صرف وسائل لینے اور مال بنانے کا ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ تمام مظلوم اور محروم طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے۔ ہمارا مقصد عوام کو متحد کرنا اور انہیں ان کے حقوق کے حصول کے لیے منظم کرنا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ حقوق کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیے جاتے، ان کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ جب عوام گھروں سے نکلیں گے ، خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ جدوجہد کا حصہ بنیں گے تو ان کو ان کے حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا،اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پورا کراچی سڑکوں پر نکلے گا اور حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔کراچی کے عوام کسی سے خیرات نہیں مانگ رہے۔ پانی، تعلیم، صحت، روزگار، بجلی اور گیس عوام کا آئینی و بنیادی حق ہے اور عوام اپنا یہ حق لے کر رہیں گے۔پیپلز پارٹی 50سال سے مختلف ادوار میں اقتدار میں رہی اور گزشتہ 18برس سے مسلسل حکومت کر رہی ہے مگر آج تک کراچی کے لیے کوئی دیرپا منصوبہ مکمل نہ کر سکی۔کے فور منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے اُمید کی کرن تھا۔ یہ منصوبہ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں شروع کیا گیا تاکہ کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، مگر حکمرانوں کی نااہلی، بدعنوانی اور عدم دلچسپی نے اسے تعطل کا شکار کر دیا اور موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی کوئی امید نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ،پابندی کا اطلاق 27مئی سے منگل 02جون تک ہوگا
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
نیب کا حکم، کراچی اور جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں اور اراضی منجمد
-
ساہیوال،کبابش پیزا ملازم ،شہری پر رعب جھاڑ تے،جعلی سی آئی اے آفیسر گرفتار
-
ورلڈ اربن فورم میں مریم نواز کے ترقیاتی ماڈل کو پذیرائی مل رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کیخلاف اپنی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کریگا، وزیراعظم
-
پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر گئے
-
واٹس ایپ نمبر کوفعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک کیا جائے ‘ پی ٹی اے
-
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا بہاولپور میں 50 بستروں پر مشتمل مجوزہ برن یونٹ سائٹ کا دورہ
-
جہانگیرترین کا نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو بیرون ممالک تعلیم کے حصول کیلئے ہر طرح کی معاونت دینے کا اعلان
-
ہمیں کسی سے کوئی بدلہ اور نہ نا انتقام لینا ہے ‘ خواجہ سعد رفیق
-
پسند کی شادی کا تنازع، 150 سے زائد گھر جلنے کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار، حکومت سے انصاف اور امداد کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.