گورنر فیصل کریم کنڈی سے پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس اور ہیڈ آف مارکیٹنگ احد خان کی ملاقات

ہفتہ 16 مئی 2026 21:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس اور ہیڈ آف مارکیٹنگ احد خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ کے سافٹ امیج کو روشن کرنے کیلئے کھیلوں کے فروغ کی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس ہر شعبہ کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل گیارہ کی فاتح پشاور زلمی کے صوبائی دورہ کا آغاز گورنر ہاؤس پشاور سے کیا جائے گا، یہ پورے صوبہ کی فتح ہے جسے ہم بھرپور انداز سے منائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں خیبر چیمپئن لیگ کا جلد ہی آغاز کیا جارہا ہے جس میں صوبہ کے متعدد ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہونگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکی منظوری دے دی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔