حج کرپشن کیس ،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج

ملزمان اب بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے،جسٹس ہاشم کاکڑ

جمعرات 21 مئی 2026 20:30

حج کرپشن کیس ،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف درخواستیں ..
ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2026ء) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ،سابق ڈی جی حج را شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، وکیل نے کہا کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہوچکے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے، اب ان میں سے کسی نے الیکشن بھی شاید نہ لڑنا ہو۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔