پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ نے ملک امتیازالحق کی عیادت کی

ہفتہ 23 مئی 2026 17:21

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ نے ملک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2026ء) سابق صوبائی وزیر صحت اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ نے پاکستان منی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ملک ہدایت الحق کے بھائی چیئرمین این سی- 83 پشاور ملک امتیازالحق کی عیادت کی،گزشتہ روز سید ظاہر علی شاہ، ملک امتیاز علی کے گھر آئے ، اس موقع پر پاکستان منی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ملک ہدایت الحق بھی موجود تھے، سید طاہر علی شاہ نے ملک امتیاز الحق کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالی سے دعا کی۔

(جاری ہے)

ملک ہدایت الحق نے سید ظاہر شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انکے بھائی کی بیمار تیماری کیلئے تشریف لائے۔