31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان

سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت ،ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے .محکمہ موسمیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مئی 2026 17:44

31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی ۔2026 ) ملک میں 31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ مو سمیات کے مطابق 31 مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت ،ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے. محکمہ مو سمیات کے مطابق اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری ریا ۔

شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی اور مظفر آباد35،کوئٹہ33جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. دوسری جانب کراچی میں پیر کی صبح کے اوقات میں بادلوں کے ڈیرے رہے اور سمندری ہواﺅں کے ساتھ کئی علاقوں میں پھوار بھی پڑی محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرم و مرطوب اور تیزہوائیں چلنے جبکہ مطلع بیشتر اوقات صاف رہنے کا امکان ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے.