پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا.امریکی وزیر خارجہ
پاکستان کے ساتھ بھارت کا مسئلہ مختلف ہے، صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لئے کوئی جلدی نہیں، برا معاہدہ نہیں کریں گے، کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل رہے گا.مارکو روبیو کی بھارت میں گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 25 مئی 2026
17:38
(جاری ہے)
مارکو روبیو کا جواب میں کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کی سر زمین سے مسلح دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں جو بھارت کو نشانہ بناتے ہیں، وہ ہمیشہ اس پر فکر مند رہتے ہیں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک ایران کے معاملے میں ثالث اور سہولت کار کے طور پر پاکستان کے کردار کی بات ہے، یہ موضوع کبھی سامنے نہیں آیا، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس پر اعتراض کریں گے. پاکستان کے ساتھ ان کا مسئلہ مختلف ہے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور جوہری معاملات پر ایک حقیقی اہم اور محدود مدت کے مذاکرات میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک کافی مضبوط تجویز موجود ہے. انہوں نے کہا کہ امید ہے ہم اسے کامیاب بنا لیں گے، خلیجی ممالک میں اس کی بھرپور حمایت موجود ہے اور عالمی سطح پر بھی کافی حمایت حاصل ہے ہر ملک جسے ہم نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا اس نے سمجھا کہ یہ نہ صرف بہت معقول ہے بلکہ دنیا کے لیے درست قدم بھی ہے. مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی معاہدے تک پہنچنے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے، صدر کوئی برا معاہدہ نہیں کریں گے، اس لیے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، ہم سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ہر ممکن موقع دیں گے، اس سے پہلے کہ ہم دوسرے متبادل راستوں پر غور کریں ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے، روبیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل رہے گا.
مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں سیاسی بحران سنگین، پولیس نے اپوزیشن کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، آنسو گیس کا استعمال
-
آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
-
صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
-
31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان
-
مناسک حج کا آغاز ، لاکھوں عازمین کا لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صداﺅں کے ساتھ منی کا سفر
-
یورپ کے سب سے بڑے دفاعی منصوبے مشکلات کا شکار کیوں؟
-
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا.امریکی وزیر خارجہ
-
پاکستان کو75ممالک کی فہرست سے خارج کروایا جائے جن پر امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے
-
بجٹ کسان، صنعتکار و عوام دوست ہوگا، روزمرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کوسستا کیا جائے گا، حذیفہ رحمان
-
توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ‘پاکستان کمزور شرح نمو والا ملک
-
برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کے طیارے کا سگنل روسی سرحد کے قریب جام
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاہدے پر دستخط قریب ہیں. اسماعیل بقائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.