پاکستان کو75ممالک کی فہرست سے خارج کروایا جائے جن پر امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے
شہبازشریف اور آرمی چیف عاصم منیر صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کے حق میں استعمال کریں.پاکستانی امریکی شہریوں کا مطالبہ
میاں محمد ندیم
پیر 25 مئی 2026
17:25
(جاری ہے)
پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ اور مسلم لیگ نون نیویارک کے سابق عہدیدار طارق محمود بٹ‘ریاست ٹیکساس سے پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے رکن ڈاکٹر عامرسعد محمد‘نیویارک میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم رکن بابرمحمودبابری سمیت دیگر کمیونٹی راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو اتحادی ملک قراردیتی ہے اور ”اہم اتحادی“ملک کے ساتھ اس طرح کا رویہ تشویشناک ہے . انہوں نے کہاکہ فہرست میں بھارت کو شامل نہیں کیا گیا حالانکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی تعداد پاکستانیوں سے کئی گنا زیادہ ہے جبکہ پاکستانیوں کی جانب سے بہت تھوڑی تعداد میں درخواستیں دائرکی جاتی ہیں اس کے باوجود پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل کرنا ناقابل فہم ہے ‘انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے اس معاملے میں براہ راست بات کرکے پاکستان کا نام فہرست سے خارج کروائیں کیونکہ اس حکم نامے کے تحت نئی درخواستیں وصول کرنے پر پابندی کے علاوہ زیرالتواءدرخواستوں پر بھی کاروائی روک دی گئی ہے جس سے سینکڑوں خاندان متاثرہونگے جو سالوں سے اپنی درخواستوں پر کاروائی کا انتظارکررہے ہیں. انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کے تحت جو پاکستانی قانونی طورپر امریکا میں مستقل رہائش اختیار کرنا یا شہریت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں ان پر قانونی طریقہ کار کے راستے بند کرنا ناانصافی ہے اس وقت سینکڑو ں پاکستانی شہریوں کی درخواستیں زیرسماعت ہیں جبکہ سینکڑوں شادی‘خاندان کی جانب سے سپانسرشپ سمیت امریکی امیگریشن قانون کے تحت درخواستیں جمع کروانے کے خواہش مند ہیں تاہم حالیہ پابندی کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے لہذا حکومت فوری طورپر واشنگٹن سے اس سلسلے میں رابط کرکے پاکستان کو فہرست سے خارج کروانے کے لیے اقدامات کرئے.
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی روکنے کا حکم جاری
-
ترکیہ میں سیاسی بحران سنگین، پولیس نے اپوزیشن کو دھکے دے کر باہر نکال دیا، آنسو گیس کا استعمال
-
آبنائے ہرمز سے دو جہاز گزر گئے ، ایک پاکستان دوسرا چین کی جانب روانہ
-
صدر شی کے 4 نکاتی امن ایجنڈے کی بھرپور تائید، مسلسل حمایت پر مشکور ہیں.شہبازشریف
-
31 مئی تک ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی،درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان
-
مناسک حج کا آغاز ، لاکھوں عازمین کا لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صداﺅں کے ساتھ منی کا سفر
-
یورپ کے سب سے بڑے دفاعی منصوبے مشکلات کا شکار کیوں؟
-
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا.امریکی وزیر خارجہ
-
پاکستان کو75ممالک کی فہرست سے خارج کروایا جائے جن پر امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے
-
بجٹ کسان، صنعتکار و عوام دوست ہوگا، روزمرہ استعمال کی اشیاء اورادویات کوسستا کیا جائے گا، حذیفہ رحمان
-
توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ‘پاکستان کمزور شرح نمو والا ملک
-
برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کے طیارے کا سگنل روسی سرحد کے قریب جام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.