وزیراعظم کا سخت محنت اور مسلسل کوششوں سے پاکستان میں ترقی کے لیے چین کا معاشی ماڈل اپنانے کے عزم کا اظہار
منگل 26 مئی 2026 20:52
(جاری ہے)
تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان زینگ اور پاکستان کے وفد کے ارکان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیجنگ میں ہمارے دونوں عظیم ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت میرے لیے ایک اعزاز ہے،ہمارے عظیم رہنماؤں نے پچھلے سات عشروں سے زیادہ عرصے میں یہ تعلقات بڑی لگن، عقیدت اور خلوص کے ساتھ استوار کیے ہیں،یہ تعلقات اب ایک ایسے بلند مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں اور نہ ہی ان جیسی کوئی مثال مل سکتی ہے، ان سات عشروں میں چین نے سخت اور انتھک محنت سے جنگ کی راکھ سے اٹھ کر شان و شوکت کی بلند ترین چوٹی تک پہنچنے کا سفر طے کیا ہے یہ قابل رشک سفر ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک کو سبق سیکھنا چاہیئے کہ کیسے غربت ،بے روزگاری ،بیماریوں اور چیلنجز پر قابو پایا جائے۔
اگر ثابت قدم رہیں تو آخر کار وہ حاصل ہوتا ہے جو چین نے حاصل کیا ہے۔چین آج ایک عالمی معاشی طاقت اور عالمی فوجی طاقت ہے اور یہ دونوں ممالک کی دوستی کا سنہرا دور ہے۔وزیراعظم نے اپنے سکول کے زمانے میں چین کے سابق وزیراعظم چو این لائی کے پاکستان کے دورے اور لاہور ائر پورٹ پر اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ان کے استقبال کا یادگار واقعہ بیان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ 2010ء میں پاکستان میں شدید سیلاب آیا تو چین کی حکومت نے فوری طور پر پاکستانی بھائیوں کی دل کھول کے مدد کی،ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور ریسکیو ٹیمیں،ادویات اور دیگر سامان بھجوایا،چینی بھائیوں اور بہنوں، ڈاکٹروں اور ماہرین نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بھرپور مدد کی۔مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.