سرینگر،تاریخی جامع مسجد اورعیدگاہ میں عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات پر پابندی
میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند ، نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ،میر واعظ عمرفاروق کا بھارتی قابض انتظامیہ کے فیصلے پر سخت غم و غصے کا اظہار یہ مسلسل آٹھواں سال ہے جب قابض انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سرینگر کے تاریخی مذہبی مقامات پرنماز عید کے اجتماعات منعقد نہیں کرنے دیئے
جمعہ 29 مئی 2026 10:45
(جاری ہے)
ادھر قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، میر واعظ عمر فاروق کو نماز عید اداکرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کردیا۔
میرواعظ نے ایک بیان میں گھر میں نظربندی اور نماز عید کی امامت سے روکنے کے بھارتی قابض انتظامیہ کے فیصلے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیاہے۔ گزشتہ روز منگل کوبھی قابض انتظامیہ نے میرواعظ عمر فاروق کو اغوا اور بے حرمتی کے بعد قتل کی گئی کم عمر بچی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام جانے سے روکنے کیلئے سرینگر کے علاقے نگین میں واقع ان کی رہائش گاہ تک محدود کر دیاتھا۔دریں اثناء سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن نے قابض انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکشمیرمیڈیاسروس کو بتایاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہی:کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کشمیریوں کو مسلسل 8ویں سال بھی جامع مسجدسرینگر میں داخل نہیں ہونے دیاگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم اکثریتی خطے جموں وکشمیر میں، مسلمان عید جیسے اہم مذہبی تہواروں پر نمازادا کرنے کے اپنے بنیادی حق سے محرو م ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.