نوازشریف اور بلاول گلگت بلتستان میں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کو الیکشن کے آئینی حق سے روکا جا رہا ہے

میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس کے پاس حکومت ہوگی؟ کیا یہ فیصلہ عوام کریں گے یا مقتدرہ کے چند لوگ کریں گے، ایسے الیکشن سے بہتر سلیکشن کرلیں، اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 جون 2026 23:56

نوازشریف اور بلاول گلگت بلتستان میں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کو الیکشن کے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 02 جون 2026ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بلاول گلگت بلتستان میں ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کو الیکشن کے آئینی حق سے روکا جا رہا ہے۔ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن مہم کے دوران ہمارے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی دیگر قیادت کو روکا گیا۔

نواز شریف اور بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں ہیں، جبکہ چھوٹی چھوٹی پارٹیاں، جن کا نام بھی کوئی نہیں جانتا، وہ بھی وہاں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کو اپنے آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے پاس حکومت ہوگی۔ کیا عوام یہ فیصلہ کریں گے، یا مقتدرہ کے چند لوگ آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی کے خلاف درج ایف آئی آر کی مذمت کرتا ہوں۔ حکومت کا ظلم، بربریت اور فاشسٹ رویہ قابلِ مذمت ہے، یاد رکھیں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔
26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مفلوج کر دیا گیا، انصاف کا تصور ہی ختم ہو گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں قانون، آئین اور عوام کی حکمرانی کو موقع دیا جائے۔

اگر ایسے الیکشن کرانے ہیں تو مجلسِ شوریٰ بنا کر سلیکشن کر لیں۔ یہ الیکشن نہیں، بہت بڑا فراڈ ہے۔ اگر اس طرح الیکشن ہوں گے تو انہیں کون مانے گا۔ الیکشن کا اختیار گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ ان کے نمائندے کون منتخب کرے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

عمران خان ملک میں آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صدر ن لیگ میاں نوازشریف نے گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا، ہم اپنی کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، میرے جیسے بندے کا دیس نکالا کیوں ہونے دیا، کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا، کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا، قصور آپ کا بھی ہے۔