وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے ، شہبازشریف

منگل 9 جون 2026 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو ا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،سکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائیگی۔

بتایاگیاکہ ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے ۔ بتایاگیاکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے ۔ بتایاگیاکہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں ، اجلاس کے دور ان سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری ، مشیر وزیر اعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔