گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے اعلی سطح ووفود کی ملاقات

جمعرات 11 جون 2026 19:17

گلگت،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن)کے اعلی سطح وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفودنے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے، پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماں نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت سازی کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر متعدد تجاویز زیر غور آئیں اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت سازی سے متعلق تجاویز کا جائزہ اپنی اپنی جماعتوں کی گلگت بلتستان اور مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، قیادت کی ہدایات کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔