بیرون ملک بزنس کلاس میں سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ‘ غیر ملکی اثاثے رکھنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
ٹیکس غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے اور قانونی طور پر ڈکلیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا‘ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے سے ٹیکس دہندگان کو اپنے غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی ترغیب ملے گی اور ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی .وفاقی وزیر خزانہ
میاں محمد ندیم
جمعہ 12 جون 2026
18:51
(جاری ہے)
وزیر خزانہ کے مطابق یہ ٹیکس غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے اور قانونی طور پر ڈکلیئر کرنے کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا تھا حکومت کا موقف ہے کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے سے ٹیکس دہندگان کو اپنے غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی ترغیب ملے گی اور ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی وفاقی وزیر خزانہ نے 15 سے 50 کروڑ روپے کی آمدنی پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی بھی تجویز دے دی. بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے 15 کروڑ روپے سے 50 کروڑ روپے تک کی آمدنی کے سیلبس پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سپر ٹیکس کی شرح 6 سیلبس کی شکل میں 1 سے ساڑھے 7 فیصد تک عائد تھی. وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح 50 کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد تھی، جسے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز ہے سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ بینکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزرز پر سرچ برقرار ہے دریں اثناءوفاقی بجٹ 27-2026 میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 ہزار سی سی تک کی ایس یو ویز پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 کروڑ سے مہنگی الیکٹرک گاڑی پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے ان کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے. وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام برقرار رہے گا درآمد کیے جانے والے الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس سہولت کی تجویز ہے انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک بزنس کلاس میں سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی ریاست کی مذہبی قیادت سے عسکری کنٹرول کی جانب منتقلی؟
-
بجٹ اجلاس:پیپلزپارٹی کی”ناراضگی“اور اپوزیشن کا شدید احتجاج
-
وفاقی بجٹ 2027-2026 کا مجموعی حجم 18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ‘خسارے پروزیرخزانہ کی خاموشی
-
بجٹ میں پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز‘پاور سیکٹر کیلئے 830 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
-
تجارتی جہازوں پر حملے، بھارت میں امریکی سفارت کار کی دوسری مرتبہ طلبی
-
پاکستان میں صارفین کو فیس بک سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا
-
سالانہ لاکھوں روپے والے تنخواہ داروں پر ٹیکس برقرار‘کروڑوں کمانے کو سپر ٹیکس معاف
-
بیرون ملک بزنس کلاس میں سفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ‘ غیر ملکی اثاثے رکھنے پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
-
ایرا ن جنگ: ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں.جنرل مائیک فلن
-
وفاقی بجٹ ، حکومت کا عوام اور تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف
-
ایسا نہیں ہو سکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں. بلاول کا اسحاق ڈار کو جواب
-
18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.