Live Updates

بجٹ میں پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز‘پاور سیکٹر کیلئے 830 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

بجٹ میں ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 15264 ارب روپے مقرر‘ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں کیلئے بھی نئے اہداف طے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جون 2026 19:10

بجٹ میں پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز‘پاور سیکٹر کیلئے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2026 ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے سبسڈی کے حجم میں ردوبدل کی تجویز دے دی گئی پاور سیکٹر کیلئے 830 ارب روپے مختص جبکہ بعض شعبوں کی سبسڈی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا بجٹ 2026،27 کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کیلئے سبسڈی 830 ارب روپے مقرر کی گئی ہے جو رواں مالی سال کے 893 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے.

(جاری ہے)

گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے 252 ارب روپے جبکہ انٹر ڈسکوز ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کیلئے 248 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے کے الیکٹرک کے ٹیرف فرق کی مد میں سبسڈی 163 ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر کیلئے 81 ارب روپے اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے 34 ارب روپے سبسڈی مختص کی گئی ہے. بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے تین ارب روپے جبکہ پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کیلئے 48 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے پاسکو کیلئے گندم ذخائر اور قیمت کے فرق کی مد میں 19 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ یوریا کھاد کی پیداوار اور فراہمی کیلئے پانچ اعشاریہ 8 ارب روپے سبسڈی رکھی گئی ہے الیکٹرک وہیکل اسکیم کیلئے 8 ارب روپے کی سبسڈی برقرار رکھنے اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 23.2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے دستاویزات میں پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی آئندہ مالی سال میں ختم کرنے جبکہ آئی پی پیز کو براہ راست ادائیگی کا نظام بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے.

دوسری جانبآئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کر دیا گیا انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں کیلئے بھی نئے اہداف طے کر دیے گئے بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مجموعی ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے. دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 7 ہزار 613 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے 7 ہزار 651 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی کی وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 651 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس سے چار ہزار 972 بہتر ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 73 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات