مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کیلئے بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کر لیے
ہفتہ 13 جون 2026 12:15
(جاری ہے)
تیاری کی مشق کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ روز پہلگام کے نونوان بیس کیمپ میں ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس امود ناگپورے نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہا کہ یاترا کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے اور اسلام آباد قصبے سے امرناتھ غار تک پیرا ملٹری سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)کی تقریبا 140 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی یونٹس بشمول مارخور ٹیمیں، سنو لیپرڈ یونٹس، اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، موبائل ریسکیو ٹیمیں (ایم آر ٹی)اور کوئیک ری ایکشن ٹیمیں (کیو آر ٹی ) بھی راستے میں اسٹریٹجک مقامات پر تعینات ہیں۔ ناگپورے نے کہا کہ ہم نے پورے اسلام آباد ضلع کو 19 سیکورٹی زونز میں تقسیم کیا ہے، جن میں سے ہر ایک کی نگرانی سینئر پولیس افسران کرتے ہیں۔ چیکنگ اور تلاشی کو تیز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر فورسز پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں اورتمام راستوں، پٹریوں، کھائیوں اور ندی نالوں کو مکمل طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت ایک طرف امرناتھ یاتر ا کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیری مسلمانوں کے دیگر بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں ۔ کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ اور عید نمازوں کی ادائیگی سے روکا جاتا ہے۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اکثر و بیشتر سیل کر دی جاتی ہے ۔ گزشتہ 8 برس سے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر اور عید گاہ سرینگر میں عید نماز کی ادائیگی سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے بڑے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.