دعا ہے کہ نیا اسلامی سال پوری امتِ مسلمہ خصوصا پاکستان کے لیے امن، سلامتی، اخوت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے،فواد ہاشم ربانی

بدھ 17 جون 2026 20:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2026ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پرعوام الناس کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال پوری امتِ مسلمہ خصوصا پاکستان کے لیے امن، سلامتی، اخوت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؓ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے،ماہِ محرم الحرام کی عظمت اور حضرت امام حسینؓ و رفقاء کربلا کی عظیم قربانی ہمیں حق و سچائی پر ڈٹے رہنے اور صبر و تحمل کا درس دیتی ہے۔

فواد ہاشم ربانی نے مزید کہا ہے کہ آئیں نئے ہجری سال کے آغاز پر امن، بھائی چارے اور برداشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کریں،دعا ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور عالمِ اسلام کے لیے رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا ذریعہ بنے۔ آمین