بھارتی سکھ یاتریوں کی مختلف مقدس مقامات کی یاترا مکمل، مرکزی تقریب 29 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہوگی
اتوار 28 جون 2026 00:04
(جاری ہے)
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی مذہبی تقریب 29 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہوگی جبکہ مذہبی تقریبات کے اختتام پر یاتری 30 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو جائیں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں یاتریوں کی رہائش اور سہولیات کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔
شدید گرمی کے پیش نظر اضافی ایئر کنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اضافی جنریٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ رہائش، لنگر، آمدورفت، طبی سہولیات اور منرل واٹر سمیت تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان انتظامات کی نگرانی ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا متروکہ وقف املاک بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ مذہبی سیاحت کےفروغ، بین المذاہب ہم آہنگی کے استحکام اور اقلیتی برادریوں کے مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
-
نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
خلع پر حق مہر واپسی کی حد مقرر کرنےکے قانون کے معاملے کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے ، سپریم کورٹ
-
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.