Live Updates

ةاسرائیل سے معاہدے سے وہ دن دور نہیں جب لبنانی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کردیا جائیگا،حزب اللہ

اتوار 28 جون 2026 17:15

ض*بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2026ء) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ فریم ورک معاہدہ لبنان میں اسرائیلی وجود کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے وہ دن دور نہیں جب لبنانی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ لبنان سے اسرائیلی انخلا کو مزاحمتی گروپوں کو غیرمسلح کرنے سے مشروط کرنا خطرناک ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدہ لبنانیوں کیلئے ملکی خودمختاری سے دستبردار ہونا ہے، امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔انھوں نے کہا کہ حکام لبنان کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنے گناہوں سے باز آجائیں، ہم نے مشکل ترین حالات میں میدان نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات