Live Updates

ٓامریکا کے آج پھر ایران پر حملے، دفاعی تنصیبات، ڈورن ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا، سینٹ کام

اتوار 28 جون 2026 17:15

}واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2026ء) امریکا نے ایران پر پھر حملہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پانامہ کے پرچم بر دار ٹینکر جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائیاں صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نشانہ بننے کی اطلاع ہے۔امریکا نے ہفتے کی صبح بھی ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جسے ایران نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جواب میں خطے کے کئی امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد بحرین نے ایرا نی ڈرون حملوں کا الزام لگایا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات