بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کر کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، حنا ربانی کھر
منگل 30 جون 2026 22:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ اس کی کسی بھی شق میں تبدیلی صرف دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے، اس لیے کسی ایک فریق کو معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
ان کے بقول مستقل ثالثی عدالت بھی اپنے فیصلوں میں واضح کر چکی ہے کہ بھارت معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔حنا ربانی کھر نے سوال اٹھایا کہ کوئی ملک کس طرح کھلے عام ایک پوری تہذیب کو مٹانے جیسے عزائم کا اظہار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت دی گئی تو کل یہی رویہ کسی اور ملک کے خلاف بھی اختیار کیا جا سکتا ہے، جس سے عالمی معاہدوں کی ساکھ اور بین الاقوامی قانونی نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے دورِ وزارت میں انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی، تاہم افسوس کہ بھارت کا رویہ اس راہ میں مسلسل رکاوٹ بنتا رہا۔انہوں نے زور دیا کہ پانی کو تنازع یا دباؤ کے آلے کے بجائے باہمی تعاون اور علاقائی استحکام کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری یقینی بنانے اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ یہ معاملہ صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی قانونی نظام کے مستقبل سے بھی جڑا ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کیخلاف ایف آئی آر میں متعدد سنگین دفعات شامل ہونے کا انکشاف
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، دوطرفہ حملے دوسرے دن میں داخل
-
سندھ اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے والی مراعات کی تفصیل بھی سامنے آگئی
-
ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں، عملی اقدام سے دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
-
امریکہ ایران جنگ میں شدت؛ امریکی افواج کا 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
-
نوجوانوں کی اکثریت شادی کی خواہشمند لیکن مالی حالات رکاوٹ، رپورٹ
-
مہاجرین اور امدادی کارکنوں کو نفرت اور غلط معلومات سے خطرہ
-
مصنوعی ذہانت سے فائدہ سب اٹھائیں گے یا صرف چند دولتمند؟
-
ترقی پر عالمی تعاون نے بدلی زندگیاں لیکن رفتار ہے سست، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.