عماد وسیم نے شاداب خان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کی حمایت کردی

ہر کپتان غلطیاں کرتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شاداب ٹیم کی موثر قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : سابق آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جولائی 2026 15:54

عماد وسیم نے شاداب خان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کی حمایت کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2026ء ) سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے شاداب خان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر پی سی بی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتا ہے تو سلمان علی آغا کی جگہ پاکستان کا ٹی 20 کپتان بننے کے لیے وہ سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ 
مقامی سپورٹس پلیٹ فارم سے حالیہ انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ شاداب کی قائدانہ صلاحیتیں انہیں اس کردار کے لیے سب سے موزوں آپشن بناتی ہیں۔

 
انہوں نے کہا کہ ہر کپتان غلطیاں کرتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شاداب ٹیم کی موثر قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

 

عماد وسیم نے کہا کہ میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے اور میں کسی اور اس پوزیشن پر نہیں دیکھ رہا، شاداب واحد آدمی رہ گیا ہے وہ کھیل کو جانتا ہے، ظاہر ہے جب آپ کپتانی کررہے ہوں گے تو آپ غلطیاں کریں گے لیکن بڑی غلطیاں نہیں۔ 
سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب صحیح شخص ہیں اگر وہ سلمان کو تبدیل کرنے کا سوچ رہیں ورنہ میں کسی اور کو نہیں دیکھ رہا۔ 
عماد وسیم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی 20 ورلڈ کپ 2025ء میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان آغا کو ہٹائے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔