Live Updates

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تہران پہنچنے پر سرکاری استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2026 17:44

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تہران پہنچنے پر سرکاری استقبال اور ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ گورنر صوبہ خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے بعد ازاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک۔

ایران دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پاک۔ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ بھی موجود تھے، جبکہ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر، سفارت خانے کے سینئر حکام اور اعلیٰ ایرانی حکام نے بھی چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، علمائے کرام اور صحافیوں نے بھی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پارلیمانی روابط کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات