بھارت سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا‘ احمر بلال صوفی
جمعہ 3 جولائی 2026 21:36
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی ریاست پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی خلاف ورزی شمار ہوگی کیونکہ جنگ کے قوانین کے تحت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
احمر بلال صوفی نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو اس صورتحال کا صرف سیاسی نہیں بلکہ قانونی جواب دینا چاہیے۔ پاکستان پہلے مرحلے میں بھارت سے باضابطہ سفارتی سطح پر مطالبہ کرے کہ وہ ایسے بیانات اور اقدامات سے باز رہے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنی قانونی حکمت عملی مزید موثر بناتے ہوئے ان تمام کمپنیوں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور بینکوں کو بھی نوٹسز جاری کرنے چاہئیںجو ایسے منصوبوں میں شریک ہوں جن سے پاکستان کے آبی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔اگر ایسے منصوبوں کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے تو پاکستان متعلقہ اداروں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں اربوں ڈالر ہرجانے کے دعوے دائر کرنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قانونی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی اپنا مقدمہ موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے تاکہ عالمی برادری کو باور کرایا جا سکے کہ پانی کو سیاسی دبا یا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔اگرچہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن پھر بھی اگر بھارت یکطرفہ اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھتا ہے تو مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس معاملے پر عالمی حمایت حاصل نہیں ہو سکی جبکہ پاکستان بتدریج اپنا قانونی مقدمہ مضبوط انداز میں پیش کر رہا ہے۔احمر بلال صوفی نے تجویز دی کہ مستقبل میں اگر دونوں ممالک مذاکرات کی راہ اختیار کریں تو انڈس واٹر ٹریٹی کے ساتھ ایک اضافی پروٹوکول پر بھی غور کیا جا سکتا ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت نئے چیلنجز کو شامل کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر چین کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیموں میں نہانے اور تیراکی پر 30 روز کیلئے پابندی نافذ
-
نجی شعبے ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نہال ہاشمی ، گورنر سندھ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار
-
کاروباری برادری ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، گورنر سندھ
-
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستے، ٹماٹر 125 فیصد مہنگے ہوگئے
-
شرجیل میمن اور رانا قاسم نون کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی سفارشات حکومت کو پیش
-
پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، سپلائی متاثر ہونے لگی
-
دانہ سر بس حادثے کے جائے وقوعہ پر حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو سرگرمیاں جاری
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وفاقی وزیر ریلوےسے گجرات چیمبرکے وفد کی ملاقات، کارگو سروسز کو مزید مؤثر بنانے، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.