حکومت کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے حالیہ ٹیکس مراعات سرمایہ کاری کی بحالی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم ہیں۔ میاں محمد نعمان
ہفتہ 4 جولائی 2026 18:42
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’’حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دی گئی مراعات اور پاکستان میں اس کا مستقبل‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
سیمینار کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کی۔ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، رکن پنجاب اسمبلی ملک شہباز علی، سابق صدور لاہور چیمبر میاں انجم نثار اور محمد علی میاں، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین احد امین ملک، حافظ سجاد، عمر سرفراز، رانا شعبان اختر، رانا نثار اور ندیم انصاری، وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی میجر (ر) محمد رفیق حسرت، اکبر شیخ، خرم آصف، عاطف عباس، صفدر حسین، طاہر مسعود، شاکر علی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی سے سرمایہ کاری بڑھتی ہے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور درجنوں متعلقہ صنعتیں فعال ہوتی ہیں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی اور سیکشن ای۔7 کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ کاروباری برادری کا مطالبہ ہے کہ ایف بی آر کی پراپرٹی ویلیوایشن میں جو کمی بعض علاقوں میں کی گئی ہے، اسے تمام ہائوسنگ سوسائٹیز اور دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جائے تاکہ پورے ملک میں یکساں پالیسی نافذ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد سرمایہ کاروں، بلڈرز، ڈویلپرز اور دیگر متعلقہ افراد کو حکومتی پالیسیوں، ان کے اثرات اور مستقبل کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔اپنے خطاب میں میاں محمد نعمان نے کہا کہ انہوں نے تقریبا ایک سال قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی اور تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج دینے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی بے قابو توسیع کے باعث زرعی اور گرین ایریاز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، اس لیے مستقبل میں بہتر شہری منصوبہ بندی اور عمودی تعمیرات پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی حدود بہت زیادہ پھیل چکی ہیں اور نئی ہائوسنگ سکیمیں اب شیخوپورہ، قصور اور دیگر ملحقہ اضلاع تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تقریبا ڈیڑھ سے دو لاکھ خالی پلاٹ موجود ہیں، اس لیے نئی زمینیں آباد کرنے کے بجائے موجودہ شہری علاقوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔میاں محمد نعمان نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار رہا جس کے باعث سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آباد اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد ایسے اصلاحاتی اقدامات کئے ہیں جن سے اس شعبے کو سہولت ملے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔انہوں نے سیکشن ای۔7 کے خاتمے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر آمدن پیدا کرنے والی جائیداد پر ٹیکس عائد کرنے سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا ہوئی تھی، جسے دور کرنے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے اپنا گھر بنانا یا خریدنا آج بھی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہائوسنگ فنانس مہنگا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بینکوں کو طویل المدتی اور آسان شرائط پر ہاوسنگ فنانس فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کم آمدنی والے افراد بھی بینکوں سے 15 سے 20 سال کے قرضوں کے ذریعے گھر خرید لیتے ہیں اور پاکستان کو بھی اسی ماڈل کو اپنانا چاہیے۔میجر (ر) محمد رفیق حسرت اور ملک شہباز علی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے مستقل پالیسی، مزید ٹیکس اصلاحات اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.