امریکا کی فوج جتنی طاقت ور آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب
اتوار 5 جولائی 2026 15:43
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج اور پولیس میں بھرتیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اب ان شعبوں میں ملازمت حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سیو امریکا ایکٹ، پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کی کوشش پر مبنی ایگزیکٹو آرڈر، اور امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحفظ کا ذکر کیا، جو شہریوں کو ہتھیار رکھنے کا حق دیتی ہے۔ انہوں نے مختلف جنگوں خاص طور سے کوریا اور ویتنام کی جنگوں میں حصہ لینے والے سابق امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو امریکا کے سنہری دور کی محض شروعات ہے۔ واشنگٹن میں امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات طوفان اور گرج چمک کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جس پر اپنے خطاب کے آغاز میں خراب موسم کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے حاضرین سے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آسان تھا تو ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں یہ تقریب کسی اور روز منعقد کرنے کا مشورہ دیا گیا، لیکن انھوں نے انکار کر دیا۔ صدر کے خطاب کے بعد آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا گیا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,561 ہو گئی
-
سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی تضحیک مہنگی پڑ گئی
-
شدید گرمی کی لہر، یورپ میں 10 ہزار سے زائد اضافی اموات ریکارڈ
-
میری حمایت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ٹرمپ
-
ایرانی حکومت نے غلط انتخاب کیا ، اب اسے قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیردفاع
-
ظہران ممدانی نے ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی سکیورٹی پر آنیوالے اخراجات سے پردہ اٹھادیا
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری!سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
انگلینڈ اورویلزمیں مئی وجون میں شدید گرمی سے 2,700 سے زائد اموات
-
ابوظبی، ڈرائیور کے بغیر گاڑیوں کیلئے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف
-
کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندیاں: دنیا بھر میں سخت قوانین، پاکستان میں بھی قانون سازی کا مطالبہ
-
حملوں سے چند گھنٹے قبل ایران پرفیکٹ ڈیل اور سب کچھ چھوڑنے پر راضی ہو چکا تھا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ًایرانی حملوں کی شدید مذمت‘قطر کا سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر نے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.