ج*آسٹریلیا میں سکھ برادری کا سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا شاندار استقبال

)سکھ برادری نے اقلیتوں خصوصاً سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا ؔاقلیتوں کے مذہبی مقامات کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب کے وژن کا اہم حصہ ہے، صوبائی وزیر

منگل 14 جولائی 2026 19:35

uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2026ء) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع گوردوارہ صاحب گلین ووڈ اور سکھ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں خصوصاً سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

دورے کے دوران گوردوارہ صاحب گلین ووڈ کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر کو اعزازی سروپا پیش کیا، جبکہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اس موقع پر آسٹریلیا میں مقیم سکھ برادری کے نمائندوں سے مذہبی، ثقافتی اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے گوردوارہ کی انتظامیہ اور سیواداروں کی مذہبی خدمات اور سکھ ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت دنیا بھر کی سکھ برادری سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوردواروں کی بحالی، تزئین و آرائش، مذہبی سیاحت کے فروغ اور کرتارپور راہداری، ننکانہ صاحب، گوردوارہ جنم استھان سمیت دیگر مقدس مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب کے وژن کا اہم حصہ ہے، جبکہ سکھ یاتریوں کو محفوظ، باوقار اور سہل مذہبی زیارت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آج امن، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال بن کر دنیا کے سامنے ابھر رہا ہی