مولانا فضل الرحمان کی بات نامناسب تھی، اسے واپس لینے میں ان کی بڑائی ہے، رانا ثناء اللہ

آزاد کشمیر الیکشن ہونے جا رہے ہیں اسمبلی بنے گی، 12نشستوں کا معاملہ پھر وہاں لے جائیں،معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 17 جولائی 2026 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق جو بات کی وہ نامناسب تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا بیان واپس لے لیں تو اس میں ان کی بڑائی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہنہ اوڑک میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سارے لوگ جانا چاہتے تھے،آبادی کو کہا جائے کہ دہشتگرد کیخلاف اپنے دفاع کیلئے تھوڑی بہت اہلیت پیدا کریں تو اعتراض والی بات کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ لگتا ہے مولانا صاحب سے جوش خطابت میں بات ہوئی اس کے پیچھے کوئی لمبا چوڑا ایجنڈا نہیں۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن ہونے جا رہے ہیں اسمبلی بنے گی، 12 نشستوں کا معاملہ پھر وہاں لے جائیں، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تمام نشستوں پر کامیاب ہوگی۔